Ticker

Advertisement

Responsive Advertisement

”پیٹرول مہنگا ہونے سے تنگ دلہا اپنی دلہن کو یاک پر بٹھا کر گھر لے آیا، دیکھیے دلچسپ ویڈیو“

 


”پیٹرول مہنگا ہونے سے تنگ دلہا اپنی دلہن کو یاک پر بٹھا کر گھر لے آیا، دیکھیے دلچسپ ویڈیو“


پاکستان میں پیٹرول مہنگا ہونے کی صورت میں عوام پریشان دکھائی دیتی ہے۔ اور سب سے بڑا مسئلہ شادی والے گھروں کو پیش آرہا ہوگا جب بارات لے جانے کے لیے گاڑی بھی بک نہیں کرسکتے۔
انٹرنیٹ پر اکثر شادی کی دلچسپ رخصتیاں دیکھی جاتی رہتی ہیں جیسے کوئی کسی کو ٹریکٹر پر بارات جا رہی ہے، تو کوئی کسی دوسری سواری پر بارات لے جا رہا ہے۔

ایسے میں عوام الناس کو کوئی نہ کوئی عملی اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں۔ وہیں پاکستان کے خوبصورت شہر ہنزہ میں بھی پیٹرول کے بڑھتے داموں کے باعث عوام پریشان ہے۔ لیکن ہنزہ میں موجود نئے شادی شدہ جوڑے نے پیٹرول مہنگا ہونےکے باعث دلہا سالوں پرانی ثقافت اپنانے پر مجبور ہوگیا۔

ہنزہ کے بالائی علاقےگوجال میں پاک چین سرحد کے قریب واقع گاؤں سوست میں پولیس اہلکارکی شادی تھی جس نے پیٹرول مہنگا ہونےکے باعث دلہن کو رخصتی کے بعد اپنے گھر لانے گاڑی کے بجائے یاک پر سوار کر کے اپنی دلہن بیا لایا۔
دلہا کا شکوہ توضرور ہے کہ اس کی شادی پر پیٹرول کافی مہنگا ہوگیا ہے اور وہ بڑی گاڑی کروا نہیں سکتا، اس لیے ہنزہ کی پرانی ثقافت کو ایک بار پھر اجاگر کیا۔
دلہا کا کہنا تھا کہ یاک پر سواری کر کے رخصتی کی ایک وجہ پیٹرول کا مہنگا ہونا ہے اور دوسرا اپنی ثقافت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔


Post a Comment

0 Comments